ممنو ن حسین کی پارٹی کے لئے دی جانے والی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پیراسد اللہ سرہندی

جمعہ 16 جولائی 2021 20:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسداللہ سرہندی نے سابق صدر پاکستان اور مسلم لیگی رہنما ممنون حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممنو ن حسین کی پارٹی کے لئے دی جانے والی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پارٹی کو سندھ کے اندر فعال کرنے اور پارٹی عہدیداروں سمیت کارکنوں کو ساتھ لے کر متحد رہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی مسلم لیگ ن کے شیدائی ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم ممنون حسین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے