Live Updates

آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی حکومت آئے گی ان سے بھی مل کر کام کرینگے،اسد عمر

عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح اجاگر کیا،نواز شریف قاتل مودی کو اپنی خاندانی شادیوں میں مدعو کرتا رہا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی کھڑے رہے گاجیسا اب ہے کورونا ویکسین نہیں لگے گی ہم نارمل زندگی کی طرف واپس نہیں جاسکتے، آزادکشمیر انتخابات کے سلسلے میں ایل ای44کشمیر سے تحریک انصاف کے امیدوار بشیر احمد خان کی انتخابی مہم کے جلسہ سے خطاب

جمعہ 16 جولائی 2021 22:04

آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی حکومت آئے گی ان سے بھی مل کر کام کرینگے،اسد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی حکومت آئے گی ان سے بھی مل کر کام کرینگے،عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح اجاگر کیا،نواز شریف قاتل مودی کو اپنی خاندانی شادیوں میں مدعو کرتا رہا،پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی کھڑے رہے گاجیسا اب ہے، انکا کہناتھا کورونا ویکسین نہیں لگے گی ہم نارمل زندگی کی طرف واپس نہیں جاسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل ای44کشمیر سے تحریک انصاف کے امیدوار بشیر احمد خان کی انتخابی مہم کیلئے بری امام کے مقام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر اسد عمر ، علی اعوان کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کیلئے بری امام پہنچے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں اسد عمر نے کہا عمران خان نے جب کال دی ہماری ٹیم پی ٹی آئی ہمیشہ سرگرم رہی۔

انہوں نے کہا آزاد کشمیر الیکشن موخر کرنے کی درخواست کے باوجود الیکشن نے الیکشن موخر نہیں کیے۔ الیکشن میں مظفر آباد میں شرح کیسز کی 20فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔کورونا کی کشمیر میں کیسز کا بڑھنا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان نہ خود بیٹھتا نہ کسی کو بیٹھنے دیتاہے خود بھی کام کرتا دوسروں سے بھی کام لیتا۔گلگت حکومت میں کامیابی کے بعد ہم نے وہاں تاریخی ترقیاتی کام کروا رہے۔

آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی حکومت آئے گی ان سے بھی مل کر کام کرینگے۔نواز شریف نے بھی ایک تقریر میں کہا تھا کہ کہ لوگ کہتے تھے قدم بڑھا نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن انہوں نے ہی بتایا قدم بڑھاتے ہی پیچھے سے سب غائب تھے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح اجاگر کیا۔نواز شریف قاتل مودی کو اپنی خاندانی شادیوں میں مدعو کرتا رہا۔

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی کھڑے رہے گاجیسا اب ہے۔عمران خان کشمیر پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں۔ حلقہ 44 سے پی ٹی آئی ٹائیگر بشیر احمد خان اور نازیہ نیاز کو کامیاب کریں۔ انہوں نے مزید کہا ویکسین نہیں لگے گی ہم نارمل زندگی کی طرف واپس نہیں جاسکتے۔ قبل ازیں اسد عمر کی تقریر شروع ہوتے ہی بجلی چلی گئی۔اسد عمر سٹیج پر کھڑے ہوکرگرمی میں بجلی آنے کا انتظار کرتے رہے۔بجلی نہ آنے پر اسد عمر کو بغیر سپیکر کے گرمی میں ہی تقریر کرنا پڑی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات