10 سال گزر گئے مگر مانانوالہ لاری اڈہ گول چوک کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا

جی ٹی روڈ پر چوک کی تعمیر کے لیئے ملنے والی چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے دوکاندارں کو بھی معاوضہ دے دیا گیا مگر گول چوک کی تعمیر کا عمل سیاست کی بھینٹ چڑھنے کی وجہ سے نہ بن سکا بے جا ٹریفک اہلکاروں کی عدم موجودگی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ آئے روز حادثات پیش آنے کی وجہ سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے

جمعہ 16 جولائی 2021 22:17

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) 10 سال گزر گئے مگر مانانوالہ لاری اڈہ گول چوک کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا جی ٹی روڈ پر چوک کی تعمیر کے لیئے ملنے والی چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے دوکاندارں کو بھی معاوضہ دے دیا گیا مگر گول چوک کی تعمیر کا عمل سیاست کی بھینٹ چڑھنے کی وجہ سے نہ بن سکا بے جا ٹریفک اہلکاروں کی عدم موجودگی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ آئے روز حادثات پیش آنے کی وجہ سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہو کر بستر مرگ پر ہیں اہل علاقہ کا اعلیٰ احکام سے مانانوالہ لاری اڈہ گول چوک کی تعمیر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ فیصل آباد جی ٹی کے سنگم میں واقع مانانوالہ لاری اڈہ پر گول چوک کی تعمیر کے لیئے 10 سال قبل چھ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوئی جس میں سے دوکاندارں کو بھی معاوضہ ادا کر دیا گیا مگر لاری اڈہ میں گول چکر چوک کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ٹریفک اہلکاروں کی باقاعدہ ڈیوٹی نہ ہونے کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک سے کئی کئی گھنٹے روڈ بند رہنا معمول بن چکا ہے ٹریفک اور شہریوں کا گزرنا بھی پل صراط سے گزرنے کے مترادف ہے لاری اڈہ کے ارد گرد خوانچہ فروشوں اور غیر قانونی اڈوں کی بھی بھر مار ہے جو وہ حادثات کا سبب بنتے ہیں مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سی این ڈبلیو پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مانانوالہ لاری اڈہ میں فوری گول چوک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔