سائیبیریا میں 17 مسافروں کو لیکر جانے والا روسی طیارہ لاپتہ

جمعہ 16 جولائی 2021 22:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) 17 مسافروں کو لے کر جانے والا روسی طیارہ انتونوف-28 پرواز بھرنے کے بعد سائیبیریا کے علاقے میں لاپتہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں علاقائی نجی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے انتونوف-28 کی ڈومیسٹک فلائٹ کا رابطہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹومسک کے مقام پر رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

j فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسکو سے ٹومسک جانے والا طیارہ سائیبیریا کے علاقے میں پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 14 مسافر موجود تھے۔ طیارے کی تلاشی کے لیے ریسکیو ا?پریشن شروع کردیا گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دو ریسکیو ہیلی کاپٹرز کو طیارے کی تلاش کے لیے سائیبیریا کے علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ جس وقت طیارہ لاپتہ ہوا سائیبیریا ریجن کا موسم خراب تھا اور زیادہ تر حادثات کی وجہ بھی موسم کی خرابی تھی۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل روس میں ہی ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :