تھر فاونڈیشن اور ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے درمیان تھر میں معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اشتراک
جمعہ 16 جولائی 2021 22:56
(جاری ہے)
یہ فراخدلانہ پروگرام ایک خاندان کو بھی اِس قابل بنائے گا کہ وہ غربت سے نکل سکے اور اِسی کے ساتھ لڑکیوں کو اسکول تک پائیدار رسائی فراہم کی جا سکے۔
اِس پروگرام کا آغاز خود انحصاری اورسوشل انٹریپرینیورئیل ماڈل کے تحت شروع کیا جا رہا ہے اور اِسی کے ساتھ، ابتدائی سماجی سرمایہ کاری کے بعد، کسی قسم کے کوئی مسلسل یا اضافی مالی اخراجات نہیں ہوں گے۔اگلے مرحلے میں ،زرعی روزگار اور پانی کے شعبوں میں سرگرمی کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔ زراعت میں کی جانے والی کوششوں کے تحت، تھر فاؤنڈیشن اور ایچ ڈی ایف مقامی کسانوں کو سبمرسبل پمپس فراہم کریں گے جو اٴْنھیں کمیونٹی کی سطح پر بائیو سیلن زراعت کے طریقے اختیار کرنے کے قابل بنائیں گے اور اٴْسی کے ساتھ تھر فاؤنڈیشن اٴْنھیں اپنی ادارتی مہارت اور اعانت فراہم کرے گی۔ معاہدے کے تحت، ایچ ڈی ایف، ضلعی حکومت کے تعاون سے ڈالی اور چھاچھرو کے علاقوں میں ریورس اوسموسس پلانٹس بھی لگائے گی۔ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اِن پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی جبکہ تھر فاؤنڈیشن مقامی خواتین کی تربیت کرنے اور اٴْنھیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی تیکنکی مہارت استعمال کرے گی تاکہ وہ RO پلانٹس استعمال کر سکیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سہیل اعوان نے کہا:-’’گزشتہ 24برسوں سے، ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے غربت کے خاتمے کے لیے انتھک کام کیا ہے اور صحت، تعلیم، روزگار اورصاف ماحول پر پوری توجہ دی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہم تھر کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔--‘‘اس بارے میں تھر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید ابوالفضل رضوی نے کہا:’’ہمیں ہیومین ڈیویلپمنٹ فنڈ جیسے اچھی ساکھ کے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے تاکہ محروم کمیونٹیز کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ ہم ،تھر اور کمیونٹیز میں، اپنا سماجی فٹ پرنٹ بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں تاکہ یہ بات یقینی بنا سکیں کہ اٴْنھیں سماجی و معاشی مواقع تک برابر کی رسائی مل سکے۔‘‘مستقبل میں، تھر فاؤنڈیشن اور ایف ڈی ایف تھر میں گنجائش میں اضافے اور بامعنی دخل اندازی کی غرض سے ان سرگرمیوں کے دائرہ کار اور پیمانے کو وسعت دینے کا منصوبہ بھی رکھتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.