عیدالاضحی قریب آتے ہی گیس کی غیراعلانیہ بندش کے دورانیے میں مزیداضافہ کردیاگیا

جمعہ 16 جولائی 2021 22:56

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پنگریو اورگردونواح کے علاقوں سمیت ضلع بدین بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عیدالاضحی قریب آتے ہی گیس کی غیراعلانیہ بندش کے دورانیے میں مزیداضافہ کردیاگیاہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدیدمشکلات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی فراہمی کے اوقات میں بھی پریشرانتہائی کم کردیا جاتا ہے گیس کی بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام ایندھن کے متبادل مہنگے ذرائع استعمال کرنے پرمجبورہوگئے ہیں گیس کے سنگین بحران پرسیاسی۔

(جاری ہے)

سماجی ۔سول سوسائٹی کی تنظیمیں سراپااحتجاج بن گئی ہیں اوران تنظیموں نے گیس کے بحران کے خاتمے کامطالبہ کیا ہے