پاکستان امریکہ سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف، امریکا کے ساتھ دورس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 جولائی 2021 19:30

پاکستان امریکہ سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، جنرل قمرجاوید ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2021ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، امریکا کے ساتھ دورس اورکثیر الجہتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن واستحکام اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلقہ امور زیر غور آئے۔ امریکی ناظم الامور نے خطے میں استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دورس اورکثیر الجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، پاکستان امریکہ سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔