سکھر:پنوعاقل سے اسپتال کا ڈسپنسر اغوا،موٹر سائیکل قریبی کھیتوں سے برآمد

علاقہ میں بڑھتی اغواء کی وارداتوں کے خلاف سول سوسائٹی اور شہری سراپا احتجاج بن گئے ،5 روز میں چار افراد اغوا ہوگئے

جمعہ 16 جولائی 2021 23:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) پنوعاقل سے اسپتال کا ڈسپنسر اغوا،موٹر سائیکل قریبی کھیتوں سے برآمد ،علاقہ میں بڑھتی اغواء کی وارداتوں کے خلاف سول سوسائٹی اور شہری سراپا احتجاج بن گئے ،5 روز میں چار افراد اغوا ہوگئے ہیں ،مظاہرین تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے تعلقہ اسپتال کے ڈسپنسر مختیار کلوڑ جو کہ اسپتال سے اپنے گاؤں جارہیتھے کو راستے میں سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے مذکورہ ڈسپنسر کی موٹر سائیکل قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے ورثاء نے اس کے اغواء کی رپورٹ پنوعاقل کے بائیجی تھانے پر درج کرادی ہے اور نوجوان کی بازیابی کے کلوڑ برادری کے افراد اور پولیس کی بھاری جمعیت کچے کی طرف روانہ ہوگئی ہے دوسری جانب پنو عاقل میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سول سوسائٹی کے افراد اور شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے پنو عاقل کے قریب قومی شاہراہ پر اغوائ کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے بتایاکہ 5 روز قبل ڈاکوؤں نے شہر سے گاؤں جانے والے تین دیہاتیوں کو اغوا کرلیا تھا جن کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی تھی کہ آج پنوعاقل تعلقہ اسپتال کے ڈسپنسر کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے ہنوعاقل سے صرف پانچ روز کے دوران چار افراد اغوا کرلیے گئے ہیں پولیس مغویان کی بازیابی کے لیے کوئی کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیمغویان کے گھروں میں کہرام برپا ہے علاقے میں بدامنی اور مغویاں کی عدم بازیابی پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور وہ خوف و ہراس کا شکار ہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے بڑھتی ہوئی اغوائ ،چوری ،ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں کا نوٹس لے کر مغویان کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔