۔تھر فاؤنڈیشن،سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کا معروف ادارے، ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 16 جولائی 2021 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) تھر فاؤنڈیشن،سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی(ایس ای ایم سی) نے سماجی ترقی کے معروف ادارے، ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن(ایچ ڈی ایف) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے وسائل سے بھرپور اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کریں گے تاکہ تھر کے غیر ترقی یافتہ علاقے میں معیار زندگی بہتر بنائی جا سکے اور اٴْسی کے ساتھ، بچیوں کو اسکول کی تعلیم تک رسائی بھی بہتر بنائی جا سکے۔

ابتدائی مرحلے میں، ایچ ڈی ایف ،مختلف اسکولوں کی طالبات کے لیے، دو اسکول وینز فراہم کرے گی جسے تھر فاؤنڈیشن چلائے گی۔ اِن اسکول وینز کو خاص اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیاہے اور اِن میں خصوصی آلات بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ طالبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

یہ فراخدلانہ پروگرام ایک خاندان کو بھی اِس قابل بنائے گا کہ وہ غربت سے نکل سکے اور اِسی کے ساتھ لڑکیوں کو اسکول تک پائیدار رسائی فراہم کی جا سکے۔

اِس پروگرام کا آغاز خود انحصاری اورسوشل انٹریپرینیورئیل ماڈل کے تحت شروع کیا جا رہا ہے اور اِسی کے ساتھ، ابتدائی سماجی سرمایہ کاری کے بعد، کسی قسم کے کوئی مسلسل یا اضافی مالی اخراجات نہیں ہوں گے۔اگلے مرحلے میں ،زرعی روزگار اور پانی کے شعبوں میں سرگرمی کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔ زراعت میں کی جانے والی کوششوں کے تحت، تھر فاؤنڈیشن اور ایچ ڈی ایف مقامی کسانوں کو سبمرسبل پمپس فراہم کریں گے جو اٴْنھیں کمیونٹی کی سطح پر بائیو سیلن زراعت کے طریقے اختیار کرنے کے قابل بنائیں گے اور اٴْسی کے ساتھ تھر فاؤنڈیشن اٴْنھیں اپنی ادارتی مہارت اور اعانت فراہم کرے گی۔

معاہدے کے تحت، ایچ ڈی ایف، ضلعی حکومت کے تعاون سے ڈالی اور چھاچھرو کے علاقوں میں ریورس اوسموسس پلانٹس بھی لگائے گی۔ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اِن پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی جبکہ تھر فاؤنڈیشن مقامی خواتین کی تربیت کرنے اور اٴْنھیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی تیکنکی مہارت استعمال کرے گی تاکہ وہ RO پلانٹس استعمال کر سکیں۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سہیل اعوان نے کہا:-’’گزشتہ 24برسوں سے، ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے غربت کے خاتمے کے لیے انتھک کام کیا ہے اور صحت، تعلیم، روزگار اورصاف ماحول پر پوری توجہ دی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہم تھر کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔

--اس بارے میں تھر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید ابوالفضل رضوی نے کہا کہ ہمیں ہیومین ڈیویلپمنٹ فنڈ جیسے اچھی ساکھ کے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے تاکہ محروم کمیونٹیز کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ ہم ،تھر اور کمیونٹیز میں، اپنا سماجی فٹ پرنٹ بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں تاکہ یہ بات یقینی بنا سکیں کہ اٴْنھیں سماجی و معاشی مواقع تک برابر کی رسائی مل سکے۔مستقبل میں، تھر فاؤنڈیشن اور ایف ڈی ایف تھر میں گنجائش میں اضافے اور بامعنی دخل اندازی کی غرض سے ان سرگرمیوں کے دائرہ کار اور پیمانے کو وسعت دینے کا منصوبہ بھی رکھتی ہیں