اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لیے ایک ہی قسم کی شجرکاری کی جائے تاکہ اسکی اپنی شناخت بن سکے، چیئرمین سی ڈی اے

شجرکاری اور اسکی نگرانی کرنے کے لیے جدید تکینک کو متعارف کرایا جائے، ناکوں کے اطراف بھی خوبصورت شجرکاری کی جائے ،عامر علی احمد کی زیر صدارت"کلین اینڈ گرین اسلام آباد" بورڈ کا اجلاس

جمعہ 16 جولائی 2021 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین عامر علی احمد کی زیر صدارت"کلین اینڈ گرین اسلام آباد" بورڈ کا اجلاس جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم سی سی آ ئی ایڈمنسٹریٹر شفق ہاشمی، سی ٹی ٹی آ ئی اسلام آباد کے نمائندگان، معروف قانون دان ریاض حنیف راہی، ہارٹیکلچر سوسائٹی اسلام آباد کے نمائندگان، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نمائندگان سمیت ڈی جی انوائرمنٹ سی ڈی اے اور ریجنل ڈرایکٹر انوائرمنٹ نے شرکت کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لیے ہر شاہراہ، چوراہا، سڑکوں کے اطراف سلوپس، گرین بیلٹس پر ایک ہی قسم کی شجرکاری کی جائے تاکہ اسکی اپنی ایک شناخت بن سکے، شجرکاری کرنے اور اسکی نگرانی کرنے کے لیے جدید تکینک کو متعارف کرایا جائے، مزید برآں ناکوں کے اطراف بھی خوبصورت شجرکاری کی جائے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ شجرکاری کے امور میں شہریوں کو شامل کرنے اور شہریوں کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک پورٹل قائم کرنے کے بھی احکامات چیئرمین سی ڈی اے نے جاری کئے، علاوہ ازیں اسلام آباد کے اندر خالی جگہوں کا سروے کیا جائے تاکہ وہاں بھی شجرکاری کی جاسکیعلاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایات دیں کہ ایس ٹی پی کے پانی کو باغبانی کے لئے استعمال کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پودوں کی نگہداشت اور آ گاہی کے لئے ایف نائین پارک میں ہر جمعہ کو عوامی تقریب منعقد کی جائیاس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایات جاری کیں کہ بورڈ کے باضابطہ ٹی او آ رز جاری کئے جائیں اور مجودہ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی جائے اور اس میں شہریوں کو براہ راست شامل بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :