کراچی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے ملازمین کی عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعہ 16 جولائی 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)ہیلتھ سندھ نے ملازمین کی عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ کی گئی ہیں اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ مون سون کے سبب ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی اور ڈائریا بھی پھیل سکتا ہے، عید الاضحی کے سبب کانگووائرس کے پھیلنے کے بھی امکانات ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ سندھ کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا۔جبکہ لیب سہولیات، ایمبولینس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، حالیہ چند دنوں میں وبائی کیسز میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ صورت حال شدت اختیار کرسکتی ہی