امریکہ کا افغان امن عمل، علاقائی تعاون کیلئے چار ملکی سفارتی فورم بنانے کا اعلان

فورم میں امریکہ، پاکستان،افغانستان اور ازبکستان شامل ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 16 جولائی 2021 23:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) امریکہ نے افغان امن عمل اور علاقائی تعاون کے لیے چار ملکی سفارتی فورم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا پورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان امن عمل اورعلاقائی تعاون کیلئے ایک نیا سفارتی پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فورم میں امریکہ، پاکستان،افغانستان اور ازبکستان شامل ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیاسفارتی پلیٹ فارم افغان امن عمل اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا اور رکن ممالک کامشترکہ اجلاس جلد ہو گا۔