Live Updates

سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام کو مافیا زکے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے‘ حمزہ شہباز

پیٹرول ،آ ٹا ،چینی مافیاز نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرکے اپنی بالا دستی ثابت کر دی‘ قائد حزب اختلاف

ہفتہ 17 جولائی 2021 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی ،آٹے ،چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام کو مافیا زکے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے،پیٹرول ،آ ٹا ،چینی مافیاز نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرکے اپنی بالا دستی ثابت کر دی ہے ۔

ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں کی ناکام اقتصادی و معاشی پالیسیوں کے تسلسل کوقوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے،یہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ سلیکٹڈ نیازی کو سیاسی انتقامی کارروائیوں سے فرصت ہی نہیں ملی ، سو دن میں ملک کو کرپشن فری ملک بنانے اور قرضوں سے نجات دلانے کے دعویدار نیازی نے عوام کو زندہ درگوکر دیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاقوں پر مجبور عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کردیا گیاہے،کبھی کبھی کپتان کی وہ بات یاد آتی ہے روز 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے ،جب ہماری حکومت آے گی تو ختم ہو جاے گی، ان کا دعوی تھاکہ منی لانڈرنگ کو ہم جڑ سے اکھاڑ دیں گے لیکن آج کرپشن بڑھ چکی ہے ،پاکستان کرپشن میں114 سے 124 نمبر پر پہنچ چکاہے،سلیکٹڈ وزیراعظم عوامی نہیں مافیا کی سرپرستی کرکے اقتدار چلا رہے ہیں،حکومت آٹا چینی تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے،پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے دھوکہ فراڈ فریب اورکھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات