ممنون حسین مرحوم کے سوئم پر ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع، عمائدین کی شرکت

کشمیر میں وزرا جو زبان بول رہے ہیں وہ سیاست کی زبان نہیں ہے۔ قوم کے ساتھ مذاق اور دھوکہ دیا جارہا ہے، ظفر اقبال جھگڑا

ہفتہ 17 جولائی 2021 00:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) سابق صدر مملکت، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ممنون حسین مرحوم کے سوئم پر ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع سلطان مسجد ڈیفنس میں نمازعصرکے بعد ہوا۔سابق صدر کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی میں سابق گورنر خیبر پختون خوا ظفر اقبال جھگڑا، سابق سینٹر خواجہ قطب الدین ، پیپلزپارٹی کے رہنما حبیب جنیدی، جے یو آئی کے قاری عثمان مولانانورالحق مولاناامین اللہ،پی ڈی پی کے بشارت مرزا،ارشدمرزا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے خواجہ طارق نذیر سمیتمختلف سیاسی دینی جماعتوں کے رہنماں،نواز لیگ کے مقامی رہنما، اہل خانہ، عزیز و اقارب اور عمائدین شہر شریک کی بڑی تعداد موجود تھی۔مرحوم کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ کشمیر میں وزرا جو زبان بول رہے ہیں وہ سیاست کی زبان نہیں ہے۔ قوم کے ساتھ مذاق اور دھوکہ دیا جارہا ہے ۔ آج مہنگائی کی وجہ سے لوگ حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو ترقیاتی کام اپنے دور میں کروائیوہ تاریخی ہیں۔