عید کے بابرکت موقع پر آلائشیں باہر کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں‘ سیکرٹری سارہ اسلم

پنجاب بھر میں مون سون کی ابتداء پر ڈینگی سے بچاؤ کی سر گرمیاں تیزکر دی گئیں

جمعہ 16 جولائی 2021 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے عوام سے اپیل ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں خصوصا'' عید کے بابرکت موقع پر قربانی کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ باہر کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی کے لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں اور۔

پنجاب بھر میں مون سوں اور بارشوں کی ابتدا پر ڈینگی سے بچاؤ کی سر گرمیاں تیز کر دی گء ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں.مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاط میں شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونیدیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا اور اس وقت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں کوئی بھی مریض زیرِ علاج نہیں ہے۔

رواں سال صوبہ بھر سے ڈینگی کی56کنفرم کیسزسامنے آئے ہیں۔رواں سال کے دوران اب تک لاہور میں ڈینگی سی26کنفرم کیسز سامنے آئے اور اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں کوئی بھی مریض زیر علاج نہیں ہے۔محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی کے لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 342,101 ان ڈور مقامات اور 83,279 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور978 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

لاہور میں55,088 گھروں کی اور 9,450 آؤٹ ڈور مقامات کی ڈینگی لاروا کے حوالہ سے چیکنگ کی گئی اور کل707 مقامات سے لاروا کو تلف کیا گیا۔رواں سال لاہور سے ڈینگی کے ٹوٹل 26مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وقت لاہور کے ہسپتالوں میں کوئی بھی مریض زیرِعلاج نہیں ہے۔اس ضمن میں سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ کورونا کی وبا سے بچاؤ کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔گھروں کے اندر یا باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں. پرندوںاور جانوروں کے پانی والے برتن صاف رکھیں۔ اپنے گھر کے روشن دان، کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگا کر رکھیں نیز دیہی علاقوں کے رہائشی مچھر دانی لگا کر سوئیں کیونکہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر محکمہ صحت کی ٹیمیں آپ کے گھر یا کاروباری مراکز میں ڈینگی کے لاروا کے حوالے سے چیکنگ کرنے کے لئے آئیں تو ان سے بھرپور تعاون کیا جائے کیونکہ ڈینگی انتہائی خطرناک بخار ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔۔