ّ سونمیانی وندر اور سب ڈویژن کنراچ کے پہاڑی علاقوں میںباد و بہاراں ندی نالوں میں طغیانی

لله* کنراچ کا زمینی رابطہ ضلع بھر سے منقطع ،تحصیل سونمیانی میں بجلی غائب عوام الناس کو پریشانی کا سامنا

جمعہ 16 جولائی 2021 22:45

ةوندر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) سونمیانی وندر اور سب ڈویژن کنراچ کے پہاڑی علاقوں میں باد و بہاراں ندی نالوں میں طغیانی، کنراچ کا زمینی رابطہ ضلع بھر سے منقطع ،تحصیل سونمیانی میں بجلی غائب عوام الناس کو پریشانی کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سے جاری مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سب ڈویژن کنراچ اور تحصیل سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقوں سے آنے والی ندی نالوں میں طغیانی کے سبب ندی نالوں نے سیلابی صورت اختیار کرلیا ہے وندر ندی میں سیلابی صورتحال کے باعث وسڑہ لانڈھی کے علاقے کورود میں پل کے نہ ہونے کے سبب سب ڈویژن کنراچ کا ڈسٹرکٹ بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ تحصیل سونمیانی وندر میں بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جو دو روز گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی بجلی کی بندش کیباعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہری حدود میں کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوکررہے گیا ہے عوام الناس نے حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی بے حسی اور لاپرواہی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے حکام سے بازپرس کریں اور عوام کو ان کی بے حسانہ رویے سے نجات دلائی