کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں، امریکی صدر

فیس بک کو اپنا معاملہ صاف کرنا ہو گا، درست معلومات یقینی بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ترجمان وائٹ ہاؤس

ہفتہ 17 جولائی 2021 13:13

کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں، امریکی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ صرف ویکسین نا لگوانے والے افراد کے درمیان ہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ فیس بک کو اپنا معاملہ صاف کرنا ہو گا، درست معلومات یقینی بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔فیس بک نے صدر بائیڈن اور وائٹ ہاؤس کے بیانات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ایسے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، دو ارب سے زائد لوگوں کو فیس بک سے ہی کورونا ویکسین کے متعلق مستند معلومات ملی ہیں۔