حیدرآباد، بدین سے پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے 6 ڈاکو گرفتار

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:27

حیدرآباد، بدین سے پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے 6 ڈاکو گرفتار
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) حیدرآباد اور بدین میں 4 مبینہ پولیس مقابلوں میں پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکو پولیس وردی میں وارداتیں کیا کرتے تھے، ڈاکوؤں سے اسلحہ اور مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔