جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی

کوئنٹن ڈی کاک10 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں وکٹر کیپر بیٹسمین بن گئے، رپورٹ

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:56

جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست ..
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) جنوبی افریقہ نے جینیمن ملان اور ڈی کاک کی سنچریوں کے باعث تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 برابر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے، جنوبی افریقن بلے باز جینیمن ملان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئی169 گیندوں پر 177 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔

(جاری ہے)

افریقن بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے 16ویں سنچری سکور کی اور 120 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،کوئنٹن ڈی کاک10 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں وکٹر کیپر بیٹسمین بن گئے۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم بڑا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 47.1 اوورز میں 276 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ سیمی سنگھ نے 100 رنز کی اننگز کھیلی،کرٹس کیمفر 54 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اینڈلی فیلکوائیو اور تبریز شمسی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جینیمن ملان کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسری جانب

متعلقہ عنوان :