پاکستان ،انگلینڈکے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازانگلینڈکے ایون جوزف جیرارڈ مورگن کے پاس ہے

ہفتہ 17 جولائی 2021 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازانگلینڈکے ایون جوزف جیرارڈ مورگن کے پاس ہے ،انہوں نی16میچوں کی16اننگزمیں36.90کی اوط سی406رنزبنائے جن میں 3نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا زیادہ انفرادی سکور67رنزناٹ آؤٹ ہے۔ دوسرے نمبرپر کیون پیٹرسن نے 8میچوں کی8اننگزمیں69.60کی اوسط سی348رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں ان کازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور73رنزناٹ آؤٹ ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرپاکستان کے محمدحفیظ نے 13میچوں کی12اننگزمیں28.45کی اوسط سی313رنزبنائے جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور86رنزناٹ آؤٹ ہے۔ چوتھے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نی13میچوں کی9اننگزمیں27.55کی اوسط سی248رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور75رنز ہے۔ پانچویں نمبرپرپاکستان کے بابراعظم نی6میچوں کی5اننگزمیں60.50کی اوسط سی242رنزبنائے جن میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور85رنزناٹ آؤٹ ہے۔