ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا جی ٹی روڈ جہلم پر قائم مویشی منڈی کا دورہ۔

وہاں پر تمام تر سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 17 جولائی 2021 16:18

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا جی ٹی روڈ جہلم پر قائم مویشی منڈی کا دورہ۔
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا جی ٹی روڈ جہلم پر قائم مویشی منڈی کا دورہ۔ وہاں پر تمام تر سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیوں میں کرونا ویکسینیشن کاؤنٹرز قائم کئے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کیلئے ٹینٹس پینے کے پانی جنریٹر سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں، اس کے علاوہ منڈیوں میں شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی، پارکنگ، واش رومز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مویشی منڈیوں میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مویشی منڈیوں میں آتے وقت کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ماسک اور ہینڈسینٹازر کا استعمال یقینی بنائیں۔ چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کو مویشی منڈیوں میں لانے سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگر مقامات پر جانوروں کی خریدو فروخت کی ہرگز اجاز ت نہ ہوگی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔