عمران خان نے آزاد کشمیر باغ میں بھی ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے، مریم نواز

عمران خان کا استقبال انڈوں، ٹماٹروں سے نہیں کرنا، چینی، آٹا، ادویات، بجلی گیس، مہنگائی چوری میں نمبر ون کا ہار پہنانا، ووٹ چوری کا میڈل اور کشمیر فروشی کا تاج پہنانا، ووٹ چوروں کو تنبیہ کرتی ہوں، الیکشن چوری کیا تو بہت برا ہوگا، جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 جولائی 2021 16:37

عمران خان نے آزاد کشمیر باغ میں بھی ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے، مریم نواز
مظفرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے آزاد کشمیر باغ میں اے ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے، جیسے شہد پر مکھیاں جاتیں، ایسے عمران خان پیسے والوں کو ڈھونڈ لیتا ہے، عمران خان کا استقبال انڈوں، ٹماٹروں سے نہیں کرنا، چینی، آٹا، ادویات،بجلی گیس، مہنگائی چوری میں نمبر ون کے ہار پہنانا، ووٹ چوری کا میڈل اور کشمیر فروشی کا تاج پہنانا۔

انہوں نے آزاد کشمیر اسلام گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا، گرمی میں آپ کھڑے ہیں ،آپ کے جذبے کو سلام، نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں۔ یاد رکھو یہ 2018 نہیں ہے جس میں آپ نے آرٹی ایس کا بٹن دبا کر نتائج رکوا دیے تھے۔

(جاری ہے)

اگر تم نے کشمیر کا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔

مسلم لیگ ن 2018 والی نہیں رہی، جب آپ نے ووٹ چوری کیا اور چپ کر گئی تھی، لیکن اب ووٹ چوروں کو پکڑنے والی جماعت ہے۔ اس بار تمہارا واسطہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے، میں سنا آج عمران خان کشمیر میں تشریف لارہے ہیں، جانتے ہو عمران خان نے جلسے کی شروعات باغ سے کیوں کی؟ کیونکہ باغ کشمیر میں اے ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے، وہ بڑا امیر آدمی ہے، جیسے شہد پر مکھیاں جاتی ہیں، اسی طرح جس کی جیب میں پیسا ہوتا ہے عمران خان وہاں جاتا ہے، ان کا استقبال انڈوں، ٹماٹروں نہیں کرنا، بری بات ہے، ان کے گلے میں پھولوں کا ہار پہنانا، جس میں ایک تختی ہو، اس پر لکھا ہو، آٹا چوری، دوسرے ہار پر چینی نمبر چوری میں نمبر ون، تیسرے پر بجلی گیس چوری ، چوتھے پر ادویات چوری ، پانچویں ہار پر مہنگائی میں نمبر ون، پھر میڈل پہنانا جس پر ووٹ چوری میں نمبر ون لکھا ہو، پھر ایک تاج پہنانا جس پر لکھا ہو کشمیر فروش۔

جانتے ہو جب کشمیر کا مقدمہ ٹرمپ کے پہلو میں ہار کر آیا تھا تو پاکستان میں آکر کہا کہ میں ورلڈکپ جیت کرآیا ہوں، پھر کہا دومنٹ کی خاموشی اختیار کرو، عمران خان آج تک خاموش کھڑا ہے ، اگر کوئی بات کرتا ہے تو کہتا کشمیری دوٹکے لوگ ہیں، شرمناک مناظر وزیرامور کشمیر نے آزاد کشمیر میں کھڑے ہوکر نہتے لوگوں پر گولیاں چلائیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا ہے کہ وہ کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتا، یہ کیسے گھٹیا لوگ ہیں الیکشن کمیشن کو ایسا فیصلہ دینا پڑا۔

ن لیگ کی الیکشن مہم مخالفین کو نظرآرہی ہے، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں، گھات لگائے ووٹ چوروں کو تنبیہ کرتی ہوں، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں، اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا، ایسے امیدوار جنہوں نے ن لیگ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا انہیں ووٹ مت دینا۔ نوازشریف چاہتے تھے آزاد کشمیرمیں بھی موٹروے بنے، نوازشریف دور میں چین پیسے لاکر منصوبے لگانا چاہتا تھا، سی پیک نوازشریف کے دور میں ترقی کررہا تھا،نوازشریف دور میں کہا کرتے تھے موٹرویز اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی۔ مان لیں نوازشریف آپ سب کے استاد ہیں۔