Live Updates

گورنر سندھ اور وزیر اعظم کے معاون کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات

ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی،سابق وزیر داخلہ سندھ نے سوچنے کے لیے وقت مانگ لیا ،ذرائع

ہفتہ 17 جولائی 2021 17:05

گورنر سندھ اور وزیر اعظم کے معاون کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات کے بعد بڑی ہلچل شروع ہوگئی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی، جس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے، جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ان کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدا مرزا بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا نے شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ کے سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات