گورنرسندھ سے وفاقی وزیرقانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات

سیاسی و قانونی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال،قانون سب کے لئے برابر ہے ،عمران اسماعیل

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:08

گورنرسندھ سے وفاقی وزیرقانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی و قانونی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر اور یکساں ہونے میں ہی ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کے لئیے وفاقی حکومت خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :