وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر،سینیٹردلاور خان اورسینیٹر سرفراز بگٹی کی حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی ، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام ،سربلندی اورکوروناسے نجات کیلئے دعا

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:19

وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر،سینیٹردلاور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورچیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی- سینیٹر عبدالقادر،سینیٹردلاور خان اورسینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی -وزیر اعلی عثمان بزدار،چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ،سینیٹر عبدالقادر،سینیٹردلاور خان اورسینیٹر سرفراز بگٹی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی،چیئرمین سینٹ اورسینیٹرز نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی- وزیراعلی، چیئرمین سینٹ او رسینیٹرز نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعاکی-وزیر اعلی،چیئرمین سینٹ اور سینیٹرز نے کورونا سے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی-وزیر اعلی،چیئرمین سینٹ او رسینیٹرز نے کورونا سے نجات کے لئے بھی خصوصی دعا کی-