ضلع چمن کے صحافیوں کا ایک وفد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی اور اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ملاقات میں گورنر بلوچستان سے چمن شہر کے مسائل پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 جولائی 2021 17:57

ضلع چمن کے صحافیوں کا ایک وفد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے گورنر ہاوس ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضرت علی عطار )   تفصیلات کے مطابق  ضلع چمن پریس کلب  کے صحافیوں  کا ایک وفد نے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے گورنر ہاوس میں ملاقات کیا اور ضلع چمن کے مسائل پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا  جس میں چمن بارڈر پر غریبوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی ، بارڈر تجارت اور آمد و رفت کیلئے درپیش مسائل سمیت بلوچستان یونیورسٹیاں اور کالجز کے طلباء و طالبات کی معاشی مسائل کے علاوہ چمن کی بڑھتی ہوئی آبادی پر نادرا کے اضافی سینٹر کا قیام اور بجلی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل بھی زیر بحث لائے گئے صحافیوں نے صحافتی خدمات کی روشنی میں درپیش چیلنجز انکے تحفظ اور دیگر سہولیات کی فقدان سے بھی آگاہ کیا پریس کلب چمن کے صحافیوں میں سابق صدر پریس کلب حاجی اضغر اچکزئی سیدعلی اچکزئی عبدالخالق اچکزئی بلال عطار محمد غوث ہمدرد حبیب اللہ ڈی ایم سی دلبر خان اچکزئی حضرت علی عطار اور جعفر خان وفد میں شامل تھے گورنر بلوچستان نے جلد چمن شہر اور بارڈر کا دورہ کرنے اور تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

آخر میں صحافیوں نے نئے گورنر سید ظہور آغا کے ساتھ گروپ فوٹو بنائی ۔