Live Updates

شکرگڑھ:حکومتی امیدوار سانحہ ماڈن ٹاون کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ھماری آواز کا حصہ بنے۔ریاستی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عوامی تحریک ملک کرامت

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 جولائی 2021 18:15

شکرگڑھ:حکومتی  امیدوار سانحہ ماڈن ٹاون کے  ملزمان  کو  کیفر کردار تک ..
شکرگڑھ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان خان خالد) پاکستان عوامی تحریک نارووال نے تحریک انصاف کے امیدوار ایم ایل اے 37 جموں وکشمیر اکمل سرگالہ ایڈووکیٹ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا پاکستان عوامی تحریک شکرگزھ کے دفتر میں اکمل سرگالہ اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی و تحصیلی قائدین کی مشترکہ اھم ھنگامی پریس کانفرنس میں اعلان اس موقع پر اکمل سرگالہ ایڈووکیٹ ایم ایل اے یاسر رشید پیر اعجاز حسین شاہ صاحب آف مراڑہ  شریف پاکستان عوامی تحریک کےراھنما خان عبدالقیوم خان  ملک کرامت رانا بابر سلہری   چودھدری رشید حسین ایڈووکیٹ میان رزاق الظاف الرحمن چوھان محمد سلیم پرواز ودیگر موجود تھے چوھدری اکمل سرگالہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کا چاھنے والا اور انکا فالوور ھوں پاکستان عوامی تحریک کی حمایت سے مجھے مزید حوصلہ ملا ھے اب اب مجھے پورا  یقین ھو گیا ھے کہ جیت انشاء اللہ ھماری ھوگی خان عبدالقیوم خان صاحب نے کہا کہ اکمل سرگالہ ایڈووکیٹ کی حمایت کے لیے گھر گھر جائیں گے اور بڑی لیڈ سے جتوائیں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار آل شریف ھیں مسلم لیگ قاتل لیگ ھے اسکو ھر صورت ھرائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اکمل سرگالہ صاحب جیت کر سانحہِ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے میاں یاسر رشید ایم ایل اے 37 جموں وکشمیر نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا واقع بہت بڑا سانحہ ھے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی آواز اٹھائی ھے اب مزید موثر انداز سے آواز اٹھائیں گے  پیر اعجاز حسین شاہ صاحب نے اکمل سرگالہ کی حمایت پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کا شکریہ ادا کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات