بارشوں کے بعد لوگ بھوک و افلاس کی گرفت میں ہیں، ایاز لطیف پلیجو

تھر، کاچھو، کوہستان اور نارا میں لوگ بھوک اور افلاس کی گرفت میں ہیں،سربراہ قومی عوامی تحریک

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:49

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد سندھ میں لوگ بھوک و افلاس کی گرفت میں ہیں۔دادو میں پریس کانفرنس کے دوران ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بارشوں کے بعد کی خراب صورت حال باعث تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر، کاچھو، کوہستان اور نارا میں لوگ بھوک اور افلاس کی گرفت میں ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ قومی عوامی تحریک نے یہ بھی کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں میرٹ اور برابری چاہتے ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار اور امن نہ دینے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ، ساوتھ پنجاب اور بلوچستان غربت اور تباہی کے گھیرے میں ہیں، سندھ میں زمینوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔