سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں، نائلہ جعفری گزشتہ پانچ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں

ہفتہ 17 جولائی 2021 21:39

سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں، نائلہ جعفری گزشتہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں، نائلہ جعفری گزشتہ پانچ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نائلہ جعفری کینسر کے مرض کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔ نائلہ جعفری کی نماز جنازہ بعد نماز عشا ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی کالا پل پر آرمی قبرستان میں کی گئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ 2016 سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، پروڈیوسروںاور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی،مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو ہسپتال کے بستر پر کسمپرسی کی حالت میں دیکھا گیا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے جس کے بعد سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا۔اداکارہ نائلہ جعفری نے ماں مجھے سلانا،تھوڑی سی خوشیاں، دیسی گرلز جیسے قابل ذکر ڈراموں میں کام کیا۔

متعلقہ عنوان :