کانک میں معصوم بچے کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے ،بی این پی

ہفتہ 17 جولائی 2021 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں کانک میں معصوم بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منفی رجحانات کی بیخ کنی کیلئے عملی اقدامات کریں اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آنے والے وقتوں میں کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے ارباب و اختیار عملی اقدامات کرتے ہوئے ذمہ داران کو گرفتار کریں تاکہ مثبت پیغام لوگ تک پہنچ سکے اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے منفی ہتھکنڈے کے خلاف آواز بلند کرے

متعلقہ عنوان :