کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، یونانی جزیرے پر رات کا کرفیو، موسیقی پر پابندی
امریکہ اور انڈیا کے بعد یورپی ممالک کورونا کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں لاکھوں اموات ریکارڈ کی گئی ہیں دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آنے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 40 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں
اتوار 18 جولائی 2021 12:15
(جاری ہے)
یونان کی سرفہرست سفری منازل میں سے ایک مائیکونوس سالانہ سیکڑوں ہزاروں سیاحوں کو اپنے دلکش ساحل اور متحرک نائٹ لائف کی طرف کھینچتی ہے۔
یونانی حکام نے جزیرے کے متعدد ولاز میں ہونے والی پوشیدہ پارٹیوں کی تعداد کے حوالے سے حال ہی میں متنبہ کیا ہے۔شہری تحفظ کے نائب وزیر نیکوس ہرڈالیاس نے 15 جولائی کو متنبہ کیا تھا کہ مائیکونوس میں صرف ایک ہفتے کے دوران مقامی کوویڈ-19 کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 300 ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد افراد کی نجی محفل کے منتظمین کو دو لاکھ یورو تک جرمانے کا خطرہ ہے۔یونان کو حالیہ دنوں میں کوویڈ 19 کے انفیکشن میں اضافے کا سامنا ہیجس میں زیادہ تر ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ہیں۔یونان میں جمعے کو ملک بھر میں کورونا کے تقریباً دو ہزار 700 نئے کیسز کا اعلان کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم سب سے پہلے انڈیا میں سامنے آئی تھی جو تیزی سے براعظم یورپ میں پھیلی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گرمیوں کے اختتام تک کورونا کے مثبت کیسز میں سے 90 فیصد ڈیلٹا قسم کے ہوں گے۔امریکہ اور انڈیا کے بعد یورپی ممالک کورونا کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں لاکھوں اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آنے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 40 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.