فارما سیکڑ کا عید کے بعد ملک کی تمام ڈسٹرکٹ ڈویژن اور ڈی چوک میں دھرنوں کا اعلان

قربانی کا وقت ہے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، آل پاکستان فارما موومنٹ عید ،کرونا کی متوقع چوتھی لہر اور وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر 19 جولائی کی غیر معینہ مدتی شٹر ڈاون ہڑتال موخر ارباب اختیار اقتدار کے نشے میں عوام کی تکالیف اور مسائل کو بھلا چکے ہیں، صلاح الدین شیخ ،زاہد بختاوری کا مشترکہ بیان

اتوار 18 جولائی 2021 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) فارما سیکڑ کا عید کے بعد ملک کی تمام ڈسٹرکٹ ڈویڑن اور ڈی چوک میں دھرنوں کا فیصلہ فارما سیکڑکورونا کی متوقع چو تھی لہر کے پیش نظر عوام کی تکلیفوں اور ضیاع کو روکنے کیلئے فارما سیکٹر کا 19 جولائی سے غیر معینہ مدتی شٹر ڈاون ہڑتال موخر یہ ہمارا آخری آپشن ہوگا ۔ان فیصلوں کا اعلان پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین صلاح الدین شیخ نے مرکزی سیکرٹریٹ کراچی سے اور سنٹرل لائزن آفس راولپنڈی سے زاہد بختاوری کی سربراہی میں منقعدہ ورچوئل کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان فارما موومنٹ کی ورچوئل کانفرنس میںصوبائی عہدیداران جن میں کراچی سے غلام ہاشم نورانی پشاور سے سید سراج الدین کوئٹہ سے روح اللہ کاکڑ لاہور سے چوہدری نثار ملک ریاض ملتان سے اختر بٹ پشاور سے سید سراج الدین فیصل آباد سے عمران انور سنٹرل لائزن آفس راولپنڈی سے ارشد اعوان چوہدری عمران رشید محمد ذکریا قریشی کشمیر گلگت بلتستان کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹرکٹ کے چئیرمین و دیگر عہداران شریک تھے کانفرنس میں آل پاکستان فارما موومنٹ کی کور کمیٹی نے وسیع تر عوامی مفاد اور کرونا کی متوقع چوتھی لہر میں عوام کی مشکلات اور تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے مشترکہ فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے 19 جولائی سے غیر معینہ مدتی شٹر ڈاون ہڑتال کو مو،ْخر کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی نئی حکمت کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے فورا بعد ملک بھر کی ڈسٹرکٹ ڈویژن میں ضلعی قیادت اور عہدیداران اپنے ممبران کے ہمراہ دھرنے دینگے اور اگر پھر بھی حکومت نے بے حسی اور ہوش کے ناخن نہ لیے تو ایڈوانس ٹیکس کی واپسی تک ملک بھر سے فارما ٹریڈ و انڈسٹری کی تاجربرادری اسلام آباد میں ڈی چوک میں دھرنا دینگے اور غیر معینہ مدتی شٹر ڈاون ہڑتال ہماری احتجاجی تحریک کا آخری آپشن ہوگا کانفرنس میں صلاح الدین شیخ اور زاہد بختاوری نے کہا کہ ارباب اختیار اقتدار کے نشے میں اس حدتک ڈوب چکے ہیں کہ انہیں اپنی سیاست چمکانہ تو یاد ہے مگر عوام کے مسائل تکلیفوں اور مشکلات بھول چکے ہیں اور ملک کی عوام جان بچانے والی ادویات کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے رہے مگر انکے کانوں پر جوں تک نہ رینگی آخر میں ورچوئل کانفرنس میں آل پاکستان فارما موومنٹ کی کور کمیٹی نے فارما ٹریڈ و انڈسٹری سے اپیل کی کہ ایڈوانس ٹیکس کی واپسی کیلئے طویل جدوجہد اور قربانیوں کیلئے تیار ہوجائیں ہماری احتجاجی تحریک اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہیگی۔