عیدالاضحی تعطیلات کے دوران افسران ضلعی اورتحصیل ہیڈکوارٹرز پر موجودرہیں‘ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت

اتوار 18 جولائی 2021 14:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات کے دوران افسران کوضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ایمرجنسی کی صورت میں سٹیشن چھوڑنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت طلب کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ،ایم ڈبلیو ایم سی اور واسا کے افسران عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن،تحصیل کونسل ،میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز اور اے ڈی ایل جیز ہیڈکوارٹر نہیں چھوڑیں گے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کے افسران بھی عید ایام میں ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :