Live Updates

پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرزپرنیا اتحاد بن گیا

اتحاد میں سندھی قوم پرست جماعتیں، تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف سمیت دیگر شامل

اتوار 18 جولائی 2021 16:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرزپرنیا اتحاد بن گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد میں سندھی قوم پرست جماعتیں، تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی اس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نئے اتحاد کی پہلی بیٹھک کوٹ داراب خان عباسی میں ہوئی، جس کی میزبانی علامہ راشد سومرو اور سابق سینیٹر ڈاکٹرصفدرعباسی نے کی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو،سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے فرزند و سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی،سید غوث علی شاہ،ممتازعلی بھٹو کے فرزند امیر بخش بھٹو نے بھی شرکت کی۔محترمہ بینظیربھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان عباسی سندھ کی بڑی قوم پرست جماعت کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، ریاض حسین چانڈیو، ڈاکڑ قادر مگسی سمیت سندھ کی اہم اور شخصیات شریک ہوئیں۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خلاف بلدیاتی اوآئندہ عام انتخابات میں بھرپورحصہ لینے پراتفاق کیاگیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات