مالی بحران کے دنوں میں پوری دنیا میرے ساتھ تھی، راج پال یادیو

اتوار 18 جولائی 2021 16:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) بھارتی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو نے ماضی کے مشکل دنوں کو یاد کرتے ہوئے بالی وڈ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ مالی بحران کے دنوں میں پوری دنیا میرے ساتھ تھی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار نے ماضی میں خود کو درپیش مالی بحران کے دوران بالی وڈ میں اپنے خیر خواہوں سے امداد ملنے سے متعلق گفتگو کی۔

(جاری ہے)

راج پال یادیو نے کہا کہ کچھ سال قبل جب میں شدید مالی مشکلات کا شکار تھا تو اس وقت بالی وڈ میں موجود میرے خیر خواہوں سمیت پوری دنیا میرے ساتھ تھی، ان کی مدد کے بغیر میں آج یہاں نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو دوسروں کی مدد کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں، اگر لوگ اس وقت میری مدد نا کرتے تو کیا میں یہاں ہوتا خیال رہے 2018 میں راج پال یادیو کو تین ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا تھا، انہوں نے 5 کروڑ بھارتی روپے قرضہ تھا جوکہ اداکار وقت پر ادا نہیں کر سکے تھے۔