کے الیکٹرک عوام وتاجر دشمنی میں اندھی ہوگئی،عالم علی،عارف کمال

KE کا اووربلنگ اور ایوریج بلوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ظلم ہے،تاجروں کے وفد سے گفتگو حکو مت کے الیکٹرک کو فوج کے حوالے کرے کیو نکہ اس ادارے کو چلانا عوامی حکو مت کے بس کی بات نہیں،سائبان کا مطالبہ

اتوار 18 جولائی 2021 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) کے الیکٹرک عوام و تاجر دشمنی میں اندھی ہوگئی ہے ،جسکا ثبوت ہر بارشوں میں شہریوں کا قتل کرنا ، پاکستان میں کراچی والوں کو مہنگی ترین بجلی فروخت کر نا،ایوریج بلوں اور اوور بلنگ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنا KE کا واتیرہ بن گیا ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کا روباری سر گر میاں شد ید متاثرہو رہی ہیں ،وفاقی حکو مت کی جا نب سے 2 سو میگا واٹ اضافی بجلی دیئے جانے کے با وجود ،اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تو دور کی بات کے الیکٹرک غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ بھی ختم نہیں کر سکی ، یہ بات سائبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور معروف صحافیوسماجی رہنما عارف کمال نے تاجروں کے وفد سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں کہا کہ حکو مت کے الیکٹرک کو فوج کے حوالے کرے کیو نکہ اس ادارے کو چلانا عوامی حکو مت کے بس کی بات نہیں،KE نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ پورا نہیں کیا جبکہ ایوریج بلوں کے ذریعہ شہر یوں سے لوٹ مار کا سلسلہ بڑھا دیا ہے،جس کی وجہ سے عوام پریشان اور کاروبای سرگر میاں مفلوج ہوچکی ہیں ،گفتگوکر تے ہو ئے تاجر رہنما عبدالحمید خان نے کہا کہ ایک طرف عوام وتاجر کرونا سے ہو نے والے لاک ڈاون سے پریشان ہیںتو دوسر ی جانب شہر میںجو 15 سے 20 فیصد کاروبار ہو رہا تھا ،وہ بھی لوڈ شیڈنگ کی نظر ہو چکا ہے جبکہ ایوریج بلوں سے تاجر وں کے بلو میں دگنا اضافہ کر د یا گیا ہے