پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

اتوار 18 جولائی 2021 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) پشاور میں ہونیوالی آل پاکستان ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے بعد مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی قومی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق واپڈا کے محمد رمیض پہلے ‘فہد خواجہ دوسرے ‘واپڈا کے شاہ خان تیسرے ‘عاصم قریشی چوتھے ‘واپڈا کے بلال یاسین پانچویں ‘آرمی کے فیضان ظہور چھٹے سندھ کے عاہل شاہ ساتویں‘واپڈا کے فہیم رضا آٹھویں‘واپڈا کے امم خواجہ نویںاورخیبر پختونخوا کے حسیب خواجہ دسویں نمبر پر ہیں خواتین کی رینکنگ میں واپڈا کی پرنیا خان پہلے‘عائشہ شرجیل دوسرے ‘آرمی کی خائقہ حسن تیسرے صنم یاسین چوتھے ‘آرمی کی ثناء مظفر پانچویں‘عائشہ فہیم چھٹے آرمی کی صباء مشتاق ساتویں‘سمن فواد آٹھویںنمبر پر آ گئی ہیں۔