Live Updates

وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی لیڈر شپ کے سامنے قومی مفادات اور کشمیر یوں کا مقدمہ جرات سے لڑ رہے ہیں‘فردوس عاشق

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قوم نے بھاری قیمت ادا کی، عمران خان دنیا کو واپس اپنی قومی مفاد پر مائل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 جولائی 2021 19:10

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی لیڈر شپ کے سامنے قومی مفادات اور کشمیر یوں کا مقدمہ جرات سے لڑ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قوم نے بھاری قیمت ادا کی، عمران خان دنیا کو واپس اپنی قومی مفاد پر مائل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،عمران خان آنے والی نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں،پر امن افغانستان، استحکام پاکستان کیلئے اشد ضروری ہے، افغانستان کے ساتھ پاکستان کا مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی رشتہ جو صدیوں پرانا ہے اس کو تقویت دینی ہے۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کو افغانستان کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی اجازت نہیں دینگے اور ان کی ساری کوششوں کو ایک ایک کرکے ناکام بنائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک جلسہ نے کشمیر کے الیکشن کا پاسہ پلٹ کررکھ دیا۔

عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کی جنگ جرات اور بہادری سے لڑی اوتکشمیر کے شہداء، غازیوں، اسیروں اور مصیت زدہ کشمیریوں کا مقدمہ کامیابی سے لڑ رہے ہیں۔ کشمیر میں پی ٹی آئی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے حکومت بنانے جارہی ہے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی میں 2،2 دفعہ کشمیر میں حکومت بنانے والی سیاسی قیادت نے کشمیریوں کے لہو کو سستا کرکے بیچا۔کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ حقیقت کا روپ بنے گا۔

عمران خان کشمیر کیلئے مسیحا کا روپ دھارے ہوئے ان کی امیدوں پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم کے بیانیے کو ہندوستان کا میڈیا افواج پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ حساس مسئلہ کو سمجھتے ہوئے جعلی راجکماری غیر ذمہ دارانہ بیانات سے باز رہے۔ پاکستان کے اندر کیسسز کیساتھ جڑا عمران خان کا غصہ کشمیر میں نہ نکالے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق کو فراہم کرنے میں ماضی کی حکومتیں ناکام رہیں۔

آزاد کشمیر کے اندر ادارے جس تباہ حالی کا شکار ہیں ان اداروں کو خود مختار اور بااختیار بنانے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کو مضبوط کرنے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر الیکشن میں فنڈز کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔ کشمیر کو مالی اور انتظامی خود مختاری دینے جارہے ہیں۔ عام کشمیری تعلیم، صحت اور بہتر مواصلات سے آج بھی محروم ہے۔

کشمیری قیادت عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، عمران خان مودی کو للکاررہے ہیں اور مودی کی نیندیں اڑاتے رہے گے۔ پاکستان کو بچہ بچہ کشمیر کیلئے اپنا حصہ ڈالنے جارہے ہیں۔25جولائی کو کشمیر اپنی ترقی اور خوشحالی پر مہر لگانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والوں کو کشمیری باور کروا رہے ہیں۔ کشمیر کاز کو مضبوط بنانے جارہے ہیں۔

ماضی میں کشمیر کمیٹی کے سربراہان نے سیر سپاٹے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی پی 38کے ضمنی الیکشن شاہی خاندان کے سرکاری خرچے پر پلنے والے غلام ابن غلام ایڑی چوٹی کا زورلگا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کشمیر کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کشمیر کے الیکشن پر نقب زنی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پی پی 38میں ن لیگ ضمیروں کی خرید و فروخت سے باز رہے۔

الیکشن کمیشن ن لیگ کے ایم پی ایز اور ایم اینز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی سے روکے۔ پیسوں کے ذریعے سیلوگوں کے ضمیر سے خریدنے سے باز رہے۔ نوٹوں سے نہیں بلکہ ووٹوں سے الیکشن جیتے گے۔ سیاسی یتیم اور بونا اپنا قد اونچا کرنے بونگھیاں مار رہے ہے۔ سیاسی بونا کا ہاتھ لوگوں کی جیب اور بریف کیسوں پر ہے جو لوگوں کے ضمیر خریدنے کا کاروبار کرتا ہے۔ کیا پدی کیا پدی کو شوربا، اس کی کارستانی قابل اعتراض ہیں۔ بریف کیس لیکر لوگوں کے ضمیر خریدنے والا اپنا خاندانی کام کررہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات