بلوچستان میں بغیر ویکسینیشن دفاتر سمیت تمام مقامات پر داخلے پر پابندی عائد

صوبے کی عوام 31جولائی تک کورونا ویکسین لگوالیں، یکم اگست سے بغیر ویکسینیشن عوام کی دفاتر سمیت تمام مقامات پر داخلے پر پابندی ہوگی، بیان

اتوار 18 جولائی 2021 21:10

بلوچستان میں بغیر ویکسینیشن دفاتر سمیت تمام مقامات پر داخلے پر پابندی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) بلوچستان حکومت نے یکم اگست سے بغیر ویکسینیشن عوام کی دفاتر سمیت تمام مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی۔میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاکہ گزشتہ 10 روز کے دوران بلوچستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور صوبے میں رواں ماہ کورونا کے کیسز9.1فیصد تک بڑھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام 31جولائی تک کورونا ویکسین لگوالیں، یکم اگست سے بغیر ویکسینیشن عوام کی دفاتر سمیت تمام مقامات پر داخلے پر پابندی ہوگی۔لیاقت شاہوانی کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عید پر میلوں اور ٹھیلوں پر 3 روز کی پابندی ہوگی۔صوبے میں سیلاب کے حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال سے 21قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ، بلوچستان میں 18گھروں کوزیادہ اور باقی کو جزوی نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں شدید بارش متوقع ہے جس کے باعث تمام پکنک پوائنٹس پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔