پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحی کی پہلی اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی

اتوار 18 جولائی 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) پاکستان ریلویز کی طرف سے عیدالاضحی پر عوام کی سہولت کیلئے پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے آج 19 جولائی کو دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی، جو کراچی کینٹ، حیدرآباد، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، خانیوال ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، وزیر آباد اور لالہ موسی پر اسٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

(جاری ہے)

دوسری عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے 24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہوکر لالہ موسی، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ اور کراچی کینٹ پر اسٹاپ کرتی ہوئی اگلے دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ دونوں عید اسپیشل ٹرینیں 11 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی