اینٹی کرپشن اینٹی کرائم فورم ڈسٹرکٹ حیدرآباد کا اجلاس

پکوان آئل میں مضر صحت اولین آئل کی ملاوٹ کرکے اربوں روپوں کی کرپشن کے ساتھ انسانی جانوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرتی ہیں، عدنان دیسوالی

اتوار 18 جولائی 2021 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) اینٹی کرپشن اینٹی کرائم فورم ڈسٹرکٹ حیدرآباد کا اجلاس جنرل سیکریٹری عدنان دیسوالی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں کامران راجپوت، عبدالحفیظ شیخ،خالد میمن و دیگر نے شرکت کی، عدنان دیسوالی نے کہا کہ حیدرآباد شہر کو لاوارث بنا دیا گیا شہر میں ڈرگ اتھارٹی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے شہر میں متعدد جگہوں پر گندے تعفن پھیلاتے ہوئے نالوں پرچائے کی ہوٹلیں اور کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت متعدد بیماریوں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں تو دوسری جانب انسانی روپ میں چھپے بھیڑئیے ایکسپائر اور سیمپلز کی ادویات کے کاروبار دھڑلے سے جاری ہے کیے ہوئے ہیں اور ملک کی بیشتر پکوان آئل بنانے والی کمپنیاں بلخصوص موسم گرما میں پکوان آئل میں مضر صحت اولین آئل کی ملاوٹ کرکے اربوں روپوں کی کرپشن کے ساتھ انسانی جانوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرتی ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت تمام ارباب اختیار ان جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کاروائی کو عمل میں لا کر انسانی زندگیوں کو بچائیں۔