کوسٹاریکا میں بھاری مقدار میں کولمبیائی کوکین ضبط

پیر 19 جولائی 2021 11:20

کوسٹاریکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا میں 4اعشاریہ 3 ٹن کولمبیائی کوکین ضبط کرلی گئی۔مقامی حکام کے مطابق کوسٹا ریکن پولیس نے گزشتہ روز 4اعشاریہ 3 ٹن کولمبین کوکین ضبط کی ہے، کوکین کی یہ کھیپ ایک تجارتی جہاز میں سیرامک فرش ٹائلنگ سے بھرے ہوئے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ ملک میں اب تک ضبط کی گئی کوکین کی دوسری سب سیبڑی کارروائی ہے، بڑی تعداد میں کوکین پکڑے جانیسے کوسٹا ریکا کے یورپ کی جانب منشیات اسمگلنگ کے اہم ٹرانزٹ ملک بننے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔