ماہ نور بلوچ کی طویل عرصے کے بعد عید الاضحی پر ٹیلی فلم کے ذریعے شوبز میں واپسی

پیر 19 جولائی 2021 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) ناموراداکارہ ماہ نور بلوچ کی طویل عرصے کے بعد عید الاضحی پر ٹیلی فلم کے ذریعے شوبز میں واپسی ہو گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور بلوچ کافی عرصے سے شوبز سے دور تھیں اوراب عید الاضحی پر پیش کی جانے والی ایک ٹیلی فلم میں مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ ٹیلی فلم میں فیصل قریشی، حنا دلپذیر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ ٹیلی فلم عید الاضحی پر نجی ٹی وی چینل سے پیش کی جائے گی ۔