ننکانہ صاحب میں نہ رکنے والا چوری اور /ڈکیتی کا سلسلہ جاری پولیس چوری اور ڈکیتی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 جولائی 2021 12:45

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،رانا یاسر جامی) مانانوالہ روڈ بی بی جان مل کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو محمد ساجد نامی نوجوان  سے موٹرسائیکل نمبر AA206314 125گن پوائنٹ پر  چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساجد نامی نوجوان لاہور سے اپنے گھر ننکانہ صاحب موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ مانانوالہ ننکانہ روڈ پر بی بی جان فیکٹری کے قریب پیچھے سے آ نے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ صدر ننکانہ واقع کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی۔۔
 عید قریب آ تے ہی ننکانہ صاحب میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ائے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافی ہو رہا ہے۔شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلئ حکام سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔