پیرمحل مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قطب علی شاہ المعروف علی بابا سمیت 20افراد پر مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 جولائی 2021 12:52

پیرمحل مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قطب علی شاہ المعروف علی بابا سمیت ..
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) ریڑھی والے کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے اور محنت کش کو چھڑوانے کے لیے جانے والوں پر فائرنگ کرنے پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قطب علی شاہ المعروف علی بابا  سمیت 20افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر762گ ب کا رہائشی رمضان ولد عباس خان کے بیٹے کامران نے دربار قطبیہ گیٹ پر جوتے فروخت کرنے کے لیے ریڑھی لگارکھی تھی کہ حسنین ،غفار ،عمرشریف ،بشیر ، وقار ہمدانہ ،شیر افگن ،شکورکاٹھیہ ، غلام حسین عرف لولی ، عالم شہزاد ، ہمراہ دس کس نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ  نے ریڑھی بان کامران کو اغواکرکے قطب علی شاہ سابق ایم پی اے کے ڈیرہ میں لے جاکر تشدد کانشانہ بنایا کامران کے وارثان کامران کو چھڑوانے کے لیے قطب علی شاہ کی حویلی میں گئے تو اغواکاروں نے مغوی کو چھڑوانے کے لیے آنے والے علی شیر ولد جمعہ ، رمضان ولد عباس مدعی ، شیرخان ولد سلطان کو پکڑ کر اصطبل کے اندر لے جاکر تشدد کانشانہ بنایا مزاحمت پر غفار عرف غفاری نے سیدھی فائرنگ کی مغوی کامران اور علی شیر کو دیڑھ گھنٹہ اغواکرکے اصطبل میں رکھا معززین کی مداخلت سے کامران اور علی شیر کو رہائی ملی تمام وقوعہ قطب علی شاہ کی ایماء پر کیا گیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 324/365/109/148اور149ت پ  کے تحت مقدمہ درج کرلیا جب کہ قطب علی شاہ سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کا کہنا ہے پٹھان برادری کے افراد کو میرے گن مین نے دکانوں کے سامنے ریڑھیاں لگانے سے منع کیا تھا نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد   30 سے 40مسلح افراد نے آتشی اسلحہ ، آہنی راڈ ، ڈنڈے سوٹوں کے ساتھ میرے گھر پر حملہ کیامیرے باڈی گارڈز نے دو 2 افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ پولیس کو 15 پر کال کر کے  اطلاع میرے لوگوں نے کی ایس ایچ او تھانہ اروتی نے ملزمان کے ساتھ سازباز ہوکر مقدمہ درج کیا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ واقعہ کی مکمل انکوائری کریں جبکہ ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مغویوں کو سابق ایم پی اے سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا کے ڈیڑہ سے بازیاب کروایا گیا ہے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عینی شاہدین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی ہے دوسری جانب سوشل میڈیا پر سابق ایم پی اے قطب علی شاہ کے مریدین ، سپوٹر ،ووٹرز اور دوست احباب کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ اروتی کو سابق ایم پی اے کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے شدید مذمت کی جا رہی یے اور آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری مقدمہ خارج کرنے اور ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان کے خلاف انکوائری لگا کر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ علی بابا کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر مریدین میں سخت اشتعال پایا جا رہا ہے جو بار بار سندیلیانوالی ملتان روڈ بلاک کرنے کے لئے اجازت لے رہے ہیں لیکن پیر قطب علی شاہ انہیں پر امن رہنے کی بار بار ہدایات کر رہے ہیں۔