مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، خورشید شاہ

حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی، کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا، اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

پیر 19 جولائی 2021 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے چیلنج کیا ہے کہ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی، کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح نہیں ہے،جوائنٹ سیشن بلا کر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات پر حکومت نے اپوزیشن لیڈر سیرابطہ نہیں کیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ غریب کی فکر ووٹ لیکر آنے والی حکومت کو ہوتی ہے، یہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد اقتدار کیلئے ہے، جو کامیاب نہیں ہوگا۔