بغیر نوٹیفکیشن ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 19 جولائی 2021 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) بغیر نوٹیفکیشن ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب یس جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ اوگرانے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کردیا۔ایک ماہ میںایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی ہیٹرک مکمل ہوگئی ہے۔ سرکاری قیمت فی کلو 175 تک پہنچ گئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2050 ، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پر پہنچ گیا۔ قرار دا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔