قوم عید کی موقع پر کرونا ایس او پیز کے ساتھ ساتھ مسکینوں، بیواں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 19 جولائی 2021 14:15

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ قوم عید کی موقع پر کرونا ایس او پیز کے ساتھ ساتھ مسکینوں، بیواں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے کام لیتے ہوئے ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دے کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا اتحاد اور ایثار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک و قوم کو آگے لے کر جانے کے لئے میں کی روش چھوڑ کر ہم کا راستہ اپنانا پڑے گا۔ خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغا م ہے۔