Live Updates

پی ٹی آئی امیدوار نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے بھاری رقم دینے کی آفرکی ، مریم نواز

سردار تنویر الیاس نے ن لیگ سے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا ، میاں صاحب کو پیغام بھیجا کہ میں پارٹی فنڈ میں 50 کروڑ دیتا ہوں مجھے ٹکٹ دیں۔ نائب صدر ن لیگ کا انکشاف

Sajid Ali ساجد علی پیر 19 جولائی 2021 15:42

پی ٹی آئی امیدوار نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے بھاری رقم دینے کی آفرکی ، مریم ..
مظفر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 جولائی 2021ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، عمران خان کشمیر کے جعلی وکیل ہیں ، عمران خان نے آزادکشمیر میں اسلام آباد سے امیدوا ر کھڑا کیا ، پی ٹی آئی امیدوار نے نوازشریف کو سینیٹ ٹکٹ کےلیے بھاری رقم دینے کی آفرکی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ فارورڈ کہوٹہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس نے ن لیگ سے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا ، میاں صاحب کو پیغام بھیجا کہ میں پارٹی فنڈ میں 50 کروڑ دیتا ہوں مجھے ٹکٹ دیں ، نواز شریف نے جواب دیا کہ میں پارٹی ٹکٹ دیتا ہوں بیچتا نہیں ہوں ۔ نائب صادر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف نے برہان وانی کا مقدمہ یواین اجلاس میں لڑا ، نوازشریف آزاد کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ لڑیں گے ، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے ، نوازشریف نےکبھی یہ رونانہیں رویاکہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، بھارت سن لو ،ہم چھین کر رہیں گے آزادی ، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ سیکڑوں جلسے کیے مگر ایسا نظم و ضبط نہیں دیکھا ، ہرشخص اپنا کام چھوڑ کر جلسے میں آیا ہے ، جلسے میں آنیوالی ماؤں بہنوں کو دونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں، سرحدوں پر کھڑے فوجی بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، نوازشریف آپ کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹر کی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے،مقبوضہ کشمیرکےشہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، آج 13دن ہوگئے میں آزاد کشمیر میں ہوں ، نوازشریف کاشکریہ کہ مجھے خوبصورت لوگوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا، مجھےخوشی ہے کہ مہم کے لیے کسی پیسے والے کا سہارا نہیں لیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات