پاکستان ریلوے کی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی

گاڑی ٹوٹل 12 کوچز پر مشتمل ہے۔ ٹرین میں مسافروں کی سفر کی گنجائش 880 ہے،616مسافروں سے سفر کیا

پیر 19 جولائی 2021 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پاکستان ریلوے کی عید اسپیشل ٹرین پیر کو کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔گاڑی ٹوٹل 12 کوچز پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ٹرین میں مسافروں کی سفر کی گنجائش 880 ہے جب کے کروناایس او پیز کے تحت 616 مسافروں نے سفر کیا ۔اس ٹرین سے پاکستان ریلوے کو 1191785 آمدن ہوئی۔ٹرین کراچی سے دوپہر ایک بجے چل کے حیدرآباد روہڑی رحیم یار خان خانپور بہاولپور خانیوال فیصل آباد سانگلہ ہل، وزیر آباد لالہ موسی سے ہوتے ہوئے منگل کو دن دوپہر 2 بجکر 35 منٹس پر راولپنڈی پہنچے گی۔